
ترکش کلب تربزنسپور کے مشہور فٹ بال کھلاڑی اوزکان سمر 80 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
اوزکان سمر کی وفات کینسر کے باعث ہوئی۔
تربزنسپور کی تاریخ میں اوزکان سمر وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے کھلاڑی ہونے کے علاوہ کوچ اور صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
تربزنسپور کلب کا کہنا ہے کہ اوزکان کی کلب کے لیے کی گئی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔