turky-urdu-logo

استنبول میں ہم جنس پرستی کے خلاف احتجاج، خاندانی نظام کے حامی ہزاروں افراد کی شرکت

ترکیہ کے شہر استنبو ل میں خانداتی نظام کے تحفظ   کیلئے ہم جنس پرستوں  کے خلاف احتجاج میں سیکڑو ں افراد  نےشرکت کی

استنبول کے علاقے فاتح  میں ہونے والے احتجاج کا مقصد  ہم جنس پرستوں سے ترک اقدار اور روایات کو لاحق خطرات سے عوام  میں شعور پیدا کرنا ہے

ہم جنس پرستی اور ایسے دیگر نظریات کے اثرات کو زائل کرنے واسطے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد   اس اجتماع  میں متحد ہوئے۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "اپنے خاندان اور نسل کی حفاظت کرو” اور "صنف سے عاری معاشرے کے منصوبے سے انکار کرو” ،،”خاندانی نظام کی حفاظت قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔”

اس  مظاہرے کو ” دی بگ فیملی گیدرنگ” کا  نام دیا گیا۔ منتظمین  کا کہنا  ہے  کہ ہم نے ایک  لاکھ 50ہزار افراد  کا مجمع یہاں جمع کیا ہے تا کہ ہم حکومت سے یہ مظالبہ کر سکیں  کہ  ایک ایسا قانون بنایا جائے جس کے تحت ہم جنس پرستی کے   فروغ کے لیے کیے جانے والے پروپگینڈے پر پابندی لگائیں ۔ جو آج کل سوشل میڈیا، آرٹس ، کھیلوں اور نیٹ فلکس پر واضح ہے۔

پورے  ملک سے مظاہرین احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچے ، صوبہ برسا سے آنے والی ایک نرس کا کہنا تھا کہ  لوگ بارش کے باوجود اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے لیے یہاں موجود ہیں،”حکومت سے مظالبہ کرتے ہوئے خدیجہ کا کہنا تھا کہ  انہیں خاندانی نظام  کو بچانا چاہئے، انہیں بچوں کو اس گندگی سے بچانا چاہئے۔

 

Read Previous

سعودی عرب: حج و عمرہ زائرین کے لیے سفر میں آسانی کے لیے حکومت کا بڑا اقدام

Read Next

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات: برطانیہ میں عام تعطیل، سیکورٹی کے سخت انتظامات

Leave a Reply