سیاحتی ویزہ پر عمرہ کی ادائیگی کی اجازت

سعودی عرب نے سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو بھی عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج نے سیاحتی ویزے پر ملک آنے والے افراد کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کے اہل 49 ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے جب کہ ای ویزہ کے اہل افراد سعودی عرب آمد پر ائیرپورٹ سے ہی سیاحتی ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اوریورپی ویزہ رکھنے والے افراد بھی سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے جب کہ فیملی وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد بھی ایپلی کیشن کے ذریعے درخواست دے کر عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے حال ہی میں سعودی حکام نے خانہ کعبہ کے گرد لگے بیرئیرز کو ہٹادیا ہے جس کے بعد اب حجرِ اسود کو بوسہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی حکام نے یہ بیرئیرز کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لگائے تھے۔

Read Previous

جنوب مشرقی ترکیہ میں موجود قدیم کاہتاقلعہ کے دروازے 17 سال بعد سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

Read Next

ارطغرل غازی کے ترگت رشتہ ازداوج میں بندھ گئے

Leave a Reply