turky-urdu-logo

جنوب مشرقی ترکیہ میں موجود قدیم کاہتاقلعہ کے دروازے 17 سال بعد سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبہ ادیامن میں موجود قدیم کاہتا قلعہ کے دروازے 17 سال بعد سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے۔

قلعہ اپنے قدیم طرز سے بنے بازاروں ، مسجد، دریاوں اور جیلوں کے باعث سیاحوں کی توجہ کو اپنی طرف مرکوز کرتا ہے۔

کوہ نمروت کے راستے پر تین اہم تہذیبوں کے نشانات کے ساتھ، قلعہ کو 2005 میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ قلعے کی بحالی کا کام تین مراحل میں مکمل کیا گیا ہے۔

کاہتا قلعہ ترکیہ کے بہترین محفوظ تاریخی قلعوں میں سے ایک ہے۔

ادیامن شہر کے گورنر مہمت چوہادر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی سیر کو جانے والے سیاحوں کو کاہتا قلعہ کی سیر ضرور کرنی چاہیے، ہم یہاں ملکی اور غیر ملکی سیاحو ں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ادیامن سیاحت میں ایک پوشیدہ جنت ہے، انہوں نے کہا کہ اس شہر میں مختلف زیر زمین وسائل کے ساتھ سیاحتی صلاحیت بھی موجود ہے۔

میوزیم کے ڈائریکٹر مہمت الکان نے کہا کہ قلعہ اپنے گڑھوں، محل کے اندرونی ڈھانچے، ایک عبادت گاہ اور ایک تہھانے کے ساتھ ایک شاندار شکل کا حامل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے تمام حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ ہم یہاں اپنے مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ: ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلا دیا

Read Next

سیاحتی ویزہ پر عمرہ کی ادائیگی کی اجازت

Leave a Reply