Turkiya-Logo-top

کروز بحری جہاز کے ذریعے 30 ہزار سیاح انطالیہ آئے

انطالیہ نے اس سال کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے 30 ہزار سے زائد سیاحوں کی میزبانی کی ہے
کیو ٹرمینل انطالیہ کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق اس سال دنیا کے کئی حصوں سے دیوہیکل کروز جہاز انطالیہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔
لگژری بحری جہازوں مثلاً ایمرلڈ ایزورا، اسپرٹ آف ایڈونچر، بلیو سیفائر، کلب میڈ 2، رویرا، سیون سیز ایکسپلورر، مین شیف 6 اور مین شیف 5، دی ورلڈ لگژری جیسے کروز بحری جہاز لنگرانداز ہوئے ۔ ان کے ساتھ بندرگاہ پر پہنچنے والے سیاحوں کی تعداد 30,641 سے تجاوز کرگئی ہے۔
کیو ٹرمینل انطالیہ کے جنرل منیجر اوزگور سرت نے کہا کہ یہ بندرگاہ اپنی اعلیٰ صلاحیت کے باعث بحیرہ روم میں ملکی اور غیر ملکی سیاحت کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے 1413 سیاحوں کی میزبانی کی یہ تعداد گزشتہ سال عالمی وبا کی وجہ سے کافی متاثر ہوئی تھی
انہوں نے کہا ، اس سال بندرگاہ پر 26 ٹور لگائے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2023 کے کروز سیزن کے لیے پہلے ہی بڑی تعداد میں بکنگ ہو چکی ہے۔ جس سے امید ہے کہ ہم اگلے سال اس سے بھی زیادہ سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

Read Previous

پاکستانی طلبہ نے ترک ٹیکنوفیسٹ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

Read Next

فن لینڈ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کی مدد کرنی چاہیے ، حلوصی آقار

Leave a Reply