جیسے جیسے سردی کا موسم قریب آرہا ہے آسمانوں میں اڑنے والے پرندے سردی سے بچنے کے لیے ایک محفوظ جگہ ڈھونڈنے میں لگ گئے ہیں۔
پرندوں کو سردی کے موسم میں گھر فراہم کرنے کے لیے استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ (آئی بی بی ) کے زیر انتظام سٹی تھیٹر مدد فراہم کر رہا ہے۔
استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ (آئی بی بی) کے زیر انتظام سٹی تھیٹر نے پرانے ڈراموں کے سیٹ کو استعمال کرکے برڈ ہاوسز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈرامہ ختم ہونے کے بعد ان سیٹ کو سٹور روم میں رکھ دیا جاتا ہے جسکا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
پرندوں کو گھر فراہم کرنے کے لیے نئے ڈیزائن کے گھر بنائے جا رہے ہیں۔
اب تک 40 برڈ ہاوس تعمیر کیے جا چکے ہیں جنہیں مختلف پارکوں میں لگا دیا گیا ہے۔
استنبول سٹی تھیٹر کے ڈائریکٹر سیہون انیلی کا کہنا ہے کہ وہ واقعتا برسوں سے اس منصوبے کو انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے لیکن عام طور پر لوگ بلیوں کو پالنا زیادہ پسند کرتے ہیں جسکی وجہ سے پرندوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
جب ہم سٹور روم میں پڑے پرانے سامان کو ترتیب دے رہے تھے توو ہاں پڑی لکڑی سے پرندوں کے لیے الگ گھر بنانے کا طریقہ سوچا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ برڈ ہاوسز ترکی کے فن تعمیر کا لازمی جزو ہیں۔ ہم نے ایسے پارکوں کی فہرست بنائی ہے جہاں پارکس میں برڈ ہاوس کی ضرورت ہے۔
لوگ جانوروں کے لیے زیادہ جگہ نہیں چھوڑتے اس لیے جانوروں کے لیے الگ جگہ بنانا بہت ضروری ہے۔