turky-urdu-logo

پاک ترک دوستی کا ننھا سفیر ترکیہ پہنچ گیا

ترکیہ اور پاکستان کی دوستی کے5 7 سال مکمل ہونے کے موقع پر  پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانےکیلئے ننھا سفیر مصطفی ترکیہ کے شہر انقرہ پہنچ گیا۔

پاکستانی ننھے سفیر نے پاک ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئر مین  علی شاہین       کے چیمبر کا دورہ کیا۔

چیئر مین پاک ترک دوستی پارلیمانی گروپ کے چیئر مین علی شاہین نے ترکش گرینڈ نیشنل  اسمبلی میں ننھے سفیر کا استقبال کیا۔

علی شاہین کا کہنا تھا کہ مصطفی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پیغام لے کر آیا ہے، پیار اور دوستی کا یہ جذبہ آنے والی  نسلوں میں یوں ہی منتقل ہوتا رہے گا۔

ترکیہ میں پاکستان  کے سفیر داکٹر یوسف جنید  نے مصطفی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  مصطفی نے بہت اچھی مثال قائم کی ہے۔

پاکستانی بچے مل کر دنیا کے سامنے اپنے ملک کا مثبت  چہرہ پیش کر رہے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

حکومت پنجاب کے نئے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب،ترک قونصل جنرل لاہور کی شرکت

Read Next

غزہ فلسطین کا حصہ ہے،غزہ کو فلسطین سے کسی صورت علیحدہ کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،صدر ایردوان

Leave a Reply