ترکیہ اور پاکستان کی دوستی کے5 7 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانےکیلئے ننھا سفیر مصطفی ترکیہ کے شہر انقرہ پہنچ گیا۔
پاکستانی ننھے سفیر نے پاک ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئر مین علی شاہین کے چیمبر کا دورہ کیا۔
چیئر مین پاک ترک دوستی پارلیمانی گروپ کے چیئر مین علی شاہین نے ترکش گرینڈ نیشنل اسمبلی میں ننھے سفیر کا استقبال کیا۔
علی شاہین کا کہنا تھا کہ مصطفی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پیغام لے کر آیا ہے، پیار اور دوستی کا یہ جذبہ آنے والی نسلوں میں یوں ہی منتقل ہوتا رہے گا۔
ترکیہ میں پاکستان کے سفیر داکٹر یوسف جنید نے مصطفی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی نے بہت اچھی مثال قائم کی ہے۔
پاکستانی بچے مل کر دنیا کے سامنے اپنے ملک کا مثبت چہرہ پیش کر رہے ہیں۔
