صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی میں جزوی طور پر حالات معمول پر واپس آرہے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث ترکی میں شروات سے لے لر اب تک 28 ہزار 6 سو 38 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔
اس ہفتے 5 ہزار 9 سو 47 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جنکی مجموعی طور پر تعداد 25 لاکھ 78 ہزار 1 سو 81 ہو چکی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کےخلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایک سال گزر چکا ہے جسکے بعد اب ترکی میں کچھ پابندیوں سے متعلق نرمی کی جا رہی ہے ۔
صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہر دو ہفتوں کے بعد حالات کو مونیٹر کیا جائے گا۔