شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کے وسائل ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور بین الاقوامی سظح تک پہنچانے ہی کی صورت میں دونوں فریقوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
صدر تاتار نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں منعقدہ 26ویں "یوریشین اکنامک سمٹ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 23 فروری کو یونانی قبرصی انتظامیہ کی قیادت کے لیے نئے منتخب ہونے والے نیکوس کرسٹوڈولائڈز کے ساتھ ہونے والی پہلی ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ کمیٹی کے قیام جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر نے کہا کہ اگرچہ قبرص میں اختلاف ہے، لیکن وہ دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے حامی ہیں، اور کہا، "قبرص میں تنازعہ ہے، مشرقی بحیرہ روم میں اس کے مظاہر موجود ہیں، لیکن ہمیں ان سب باتوں کو پہنچانا ہے۔ رابطے، مکالمے، مسلسل رابطے کے ذریعے، میں اس پالیسی کو اس طرح سے آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہوں، اس سوچ کے ساتھ کہ ہم قبرص کی سیاست اور معیشت اور وہاں کے استحکام کو عالمی رائے عامہ کے ساتھ بانٹ کر بہت بڑا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کے وسائل کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے تاتار نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کے وسائل ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور بین الاقوامی سطح تک پہنچانے ہی کی صورت میں دونوں فریقوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تنازعات کے کلچر اور یکطرفہ اقدامات اور ذہنیت سے کوئی بھی کامیاب نہیں حاصل کرسکتا ہے۔
