
جرمن فٹبالر مسعود اوزل نے مقبول ٹی وی سیریز کورولش عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران جرمن فٹبالر کا کہنا تھا کہ وہ اس سیریز کو دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اس سیریز نے ہمیشہ ان کو مسحور کیا ہے اور وہ اس کی اقساط کا بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں ۔
کورولش عثمان پہلے دن سے ہی لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے اور اس نے لوگوں پر ترک ثقافت کا بہترین اثر چھوڑا ہے۔
فٹ بال کھلاڑی نے کورولش عثمان کی کاسٹ کے ہمراہ یادگار تصویر بھی بنوائی۔
جرمن فٹبالر مسعود اوزل استنبول کلب سے کھیلتے ہیں۔