
پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلز ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں چھائی ہوئی ہے ۔ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں کئی پنجابی اور بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم بین الاقوامی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر 9.5 ریٹنگ کے ساتھ پاکستان کی سب سے مقبول ترین فلم بن گئی ہے۔
دنیا بھر میں لوگ فلم کو دیکھنے لے لیے سنیما گھروں کا رخ کر رہے ہیں ۔ بھرپور ایکشن، خوبصورت سنیماٹو گرافی، جاندار اداکاری، شاندار پروڈکشن، اور انٹرٹینٹمنٹ سے بھرپور بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بنی ’ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے اور دیکھنے والوں کا پیسہ وصول کر رہی ہے۔
فلم نے تین دن میں پانچ ممالک میں 19 کروڑ کا بزنس کیا اور ٹکٹ کی فروخت کا سلسہ پانچویں روز بھی جاری ہے
فلم میں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر اداکاروں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے