turky-urdu-logo

زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی

ترکیہ میں  آنے والے زلزلے کے نتیجے میں  ہلاکتوں کی تعداد اب تک 38ہزار سے تجاوز کر چکی ہوچکی ہے۔

ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات کے مطابق،اس تباہی میں اب تک 38ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ آٹھ ہزار اڑسٹھ  زخمی ہو چکے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

دریں اثنا ، امور خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ    متاثرہ علاقوں میں 66  غیر ملکی امدادی ٹیمیں مصروف ہیں جبکہ ترکیہ  کو ایک سو ایک ممالک سے امداد کی  پیشکش موصول ہوئی ہے ۔

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ  اس وقت متاثرہ علاقوں میں  پانچ ہزار 654 غیر ملکی رضا کار امدادی کاموں میں ہاٹھ بٹا رہے ہیں، دو مزید  ممالک امدادی ٹیمیں روانہ کریں گے جن کے رضا کاروں کی تعداد 455 ہو گی ۔

Alkhidmat

Read Previous

عازمینِ حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف

Read Next

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا زلزلہ سے متاثرہ شہروں کا دورہ

Leave a Reply