وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا زلزلہ سے متاثرہ شہروں کا دورہ

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ شہروں کے دورے پر ہیں۔

دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان لوگوں سے ملاقات اور ریسکیو ٹیموں کے امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل کریسمیلگولو اور وزیر تجارت مہمت مش نے آدیامن ائیر پورٹ پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے اپنے آدیامان دورے کے دوران شہریوں سے بات چیت کی انکا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں آپکے ساتھ ہیں۔آپ ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں۔ہم اس مشکل گھڑی کامل کر سامنا کریں گے۔


ترکیہ میں 7.8 اور 7.6 شدت کے دو شدید زلزلوں نے ترکیہ کے 10 صوبوں کو بہت بری طرح متاثر کیا جس میں اب تک 38 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Read Previous

زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی

Read Next

پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم پاکستان

Leave a Reply