
استنبول وڈافون ہاف میراتھون کا آغاز محدود کھلاڑیوں کے ساتھ 20 ستمبر کو ہو گا۔ کل 2500 کھلاڑی ریس میں حصہ لے سکیں گے۔
ریس میں دورڑنے والے کھلاڑیوں کے پاس دو راستے ہوں گے یا تو وہ استبنول کی گلیوں میں 21 کلو میٹر دوڑیں گے یا اپنی مرضی سے اکیلے ترکی کی پہلی ورچول ہاف میراتھون کا حسہ بنیں گے۔
ورچول ہاف میرا تھون کا انعقاد 19 اور 20 ستمبر کو کیا جائے گا جس کا مقصد ریس کی تقریب کے دوران وائرس کے خطرے کو کم سے کم رکھنا ہے۔
جو افراد اس میں شریک ہونے چایتے ہیں وہ ویب سائٹ پر جا کر رجسٹر کر سکتے ہیں ۔ اپنی پسندیدہ کیٹیگری کی ریس کے لیے فیس ادا کرنے کے بعد رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی۔