Turkiya-Logo-top

یورپ میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی رواداری کے لیے تباہ کن ہے، ترک وزیر دفاع

ترک وزیر دفاع حلوصی آقارنے زلزلہ زدہ علاقہ حطائے کا دورہ کیا۔  انہوں نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی۔ اور متاثرین کے ساتھ اپنا روزہ افطار کیا۔

انہوں نے متاثرین کا حوصلہ بلند کیا اور کہا کہ ترک حکومت تب تک سکون سے نہیں بیٹھ سکتی جب تک آپ لوگوں کی زندگی معمول پر نہیں آجاتی ۔ ہماری ریاست اور ہماری قوم ایک مٹھی  اور ایک دل کی طرح تمام زلزلہ زدگان کے ساتھ ہے ۔ یہاں کسی مایوسی، فساد اور بدمزگی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

انہوں نے  ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی اور ترک پرچم کو نذرآتش کرنے پر اظہار مزمت کرتے ہوئے کہا کہ   ترکیہ  ہم مسلمانوں کی مقدس کتاب اور ترکیہ کے پرچم پر قابل نفرت حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔  ہم ان تمام  افراد کواس گھنانونے جرم کا ذمہ دار اور ساتھ قرار دیتے ہیں جو  یہ تمام جرم دیکھ کر بھی ملزم کو سزا نہیں دیتے    اور ہ وہ بے حسی سے  خاموش بیٹھ کر یہ ظلم دیکھتے رہتے ہیں اور انہیں مزید نفرت انگیز اقدام کرنے پر اکساتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے  انقرہ میں ڈینش سفیر  ڈینی عنان کو لب کیا اور ڈنمارک حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  ان افراد کےخلاف ضروری کاروائی  اور ان اشتعال انگیز  اقدامات کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ "دشمنانہ، وحشیانہ ذہنیت اور اعمال” جو حال ہی میں یورپ میں بڑھے ہیں، جمہوری اقدار اور رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو تباہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  حالیہ کچھ مہینوں میں  یورپ کے کچھ ممالک میں اسلامو فوبک شخصیات یا گروہوں کی جانب سے قرآن پاک کو جلا کر بے حرمتی کرنے کے واقعات دیکھنے کو آئے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ اس سنگین آفت پر قابو پالے گا،صدر ایردوان

Read Next

حالیہ زلزلے سے ترکیہ کی 20 فیصد زرعی پیداوار کو نقصان پہنچا، زراعی تنطیم اقوام متحدہ

Leave a Reply