turky-urdu-logo

بھارت میں اسلاموفوبیا کی تشویشناک صورتحال کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،پاکستان

پاکستان نے ہندوستان کی پارٹی بی جے پی کے ایک اور عہدیدارکی توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کے عہدیدار کی جانب سے توہین آمیز بیان پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

عالمی برادری  بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور بھارتی حکومت بی جے پی ارکان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 3ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بی جے پی رہنما گستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

تضحیک آمیز بیان سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

بی جے پی کی مذکورہ عہدیدار کے خلاف علامتی اور غیر موثر تادیبی کارروائی ناکافی ہے۔

بی جے پی کا عمل بھارت اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے درد اور غم کو دور نہیں کرسکتا۔

یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ راج سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ بی جے پی کے لوگوں نے راج سنگھ کا خیرمقدم کیاہے۔

ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ اس سے قبل پیش آئے اسی طرح کے قابل مذمت واقعے کے بعد عالمی سطح پر غم و غصے اور اس کی شدید مذمت کے باوجود حالیہ واقعہ ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے نفرت انگیز رویے کی نشاندہی کرتا ہے اور بھارت میں اسلاموفوبیا کی تشویشناک صورتحال کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت، غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ بن چکا ہے جہاں مسلمانوں کو انتہائی برے سلوک کا سامنا ہے۔

جبکہ ان کے مذہبی عقائد کو اکثریتی تسلط کے تحت پامال کیا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اشتعال انگیز، گھناؤنے فعل پر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی خاموشی واضح طور پر انتہا پسند ہندوؤں کے لیے ان کی قبولیت اور مکمل حمایت کی عکاسی کر رہی ہے۔

Read Previous

امریکہ نے یوکرین کے لیے 3 ارب ڈالرز فوجی امداد کا اعلان کردیا

Read Next

تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا

Leave a Reply