turky-urdu-logo

تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیر اعظم پریوت چن-او-چا کو عہدے سے معطل کر دیا، تھائی لینڈ کی مرکزی اپوزیشن جماعت کی جانب سے وزیراعظم کی 8سالہ مدت کی حد پر نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔

ججوں نے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک پریوت چن او چا کو عہدے سے معطل کرنے کے لیے پانچ کے مقابلے چار ووٹوں سے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت نے تمام درخواستوں اور معاون دستاویزات پر غوروفکر کے بعد حقائق کی بنیاد پر کیس کو سنا‘۔

آئینی عدالت کی جانب سے پریوت چن او چا کو جواب جمع کرانے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے، پریوت چان او چا کے نائب وزیر اعظم اور سابق آرمی چیف پراویت وونگسووان کیس کا فیصلہ ہونے تک نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

نائب وزیرعظم وسانوکریانگم کا کہنا تھا کہ موجودہ کابینہ اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی کیونکہ چن او چا کو صرف عہدے سے نہیں بلکہ ذمہ داریوں سے ہٹایا گیا ہے۔

پٹیشن کی حمایت کرنے والی اپوزیشن موو فارورڈ پارٹی کے رہنما پیتا لمجاروینرت نے کہا کہ ملک کو نئی قیادت کی اشد ضرورت ہے، جنرل پریوت سے جنرل پراویت تک جانا دراصل ٹب کے اردگرد کشتی چلانے کے مترادف ہے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ جب آئینی عدالت نے تھائی لینڈ کی سیاست میں کوئی کردار ادا کیا ہو، عدالت نے 2006 اور 2014 کے عام انتخابات کے نتائج کو بھی منسوخ کر دیا تھا۔

تھائی لینڈ کے 2017 کے آئین کے مطابق وزیراعظم کو 8سال سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ 2014 میں اقتدار سنبھالنے والے پریوت چن او چا کو حکومت میں آئے 8 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔

عدالتی فیصلے سے قبل کئی حکومت مخالف مظاہرین نے بنکاک کی یادگار جمہوریت پر ریلی نکالی اور مزید مظاہروں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

پولیس نے ممکنہ مظاہروں کی وجہ سے سرکاری عمارتوں کے قریب سڑکوں پر شپنگ کنٹینرز رکھ دیے تھے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی ترجمان انوچا بروچسری نے تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ "عدالت کی سماعتوں کے نتائج کا احترام کریں اور عدالت کی کارکردگی پر تنقید سے گریز کریں”۔

68 سالہ چان او چا کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2017 کے آئین یا 2019 کے عام انتخابات کے بعد سے حکمرانی شروع ہوئی ،اگر عدالت اس منطق کی پیروی کرتی ہے، تو پرایوت 2025 یا 2027 تک کام جاری رکھ سکتے ہے بشرط یہ کہ وہ مارچ میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں یا نہیں۔

Read Previous

بھارت میں اسلاموفوبیا کی تشویشناک صورتحال کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،پاکستان

Read Next

ترکیہ کے اکنجی ڈرون طیارے کے نئے کامیاب تجربات کر لئے گئے

Leave a Reply