turky-urdu-logo

ایرانی صدر ابراہیم ریسی کی تہران میں نماز جنازا ادا کر دی گئی

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر افراد کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی۔

ابراہیم رئیسی اور دیگر کی آخری رسومات کا سلسلہ 21 مئی کو تبریز سے شروع ہوا جہاں لاکھوں سوگوار شہری تبریز کی سڑکوں پر موجود تھے، ایرانی حکام نے صدر رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تقاریر کیں اور تمام افراد نے اس موقع پر ان کے لیے دعا بھی کی

ابراہیم رئیسی کے جنازے کی دوسری منزل "قم” شہر تھا جہاں گذشتہ روز ان کی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ صدر رئیسی کی میت کو حضرت معصومہ کے حرم اور مسجد جمکران کا طواف بھی کروایا گیا، ابراہیم رئیسی نے اپنی مذہبی تعلیم بھی قم شہر سے مکمل کی تھی۔

ابراہیم رئیسی کی میت قم کے بعد تہران پہنچی ۔ تو فوجی اعزازات کے ساتھ ائر پورٹ پر استقبال کیا گیا ۔

صدر رئیسی کی میت رات بھر تہران کی امام خمینی مسجد میں رکھی گئی جہاں عظیم الشان اجتماع ہوا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر ابرہیم رئیسی اور انکے رفقا کے تابوتوں کو تہران یونیورسٹی گراؤنڈ میں لایا گیا جہاں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت کی اور شہدائے وطن کی مغفرت کیلیے دعائیں مانگی ۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی صدر ئیسی کے جنازے میں شرکت کی اور خطاب کیا

آخری رسومات میں شرکت کیلیے دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور سفارت کاروں کی تہران آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے

ترک نائب صدر جودت یلمانز اور وزیر خارجہ حاقان فیدان، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ، آذربائجان ، عراق اور آرمینیا کے وزرائے اعظم اور افغانستان کے نائب وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی وفد نے بھی صدر رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپردخاک کیا جائے گا۔

Read Previous

ترکیہ کا اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم

Read Next

اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کے لیے دوست اور برادر ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں، صدر ایردوان

Leave a Reply