turky-urdu-logo

اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کے لیے دوست اور برادر ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں، صدر ایردوان

بین الاقوامی بینیولینس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم بہادری سے اپنے وطن کا دفاع کرنے والی فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ غزہ اور فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ہم نے جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر نسل کشی کے مقدمے میں مداخلت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے اب تک غزہ کے لیے 54 ہزار ٹن سے زیادہ انسانی امداد بھیجی ہے، ہمارے ملک میں منتقل کیے گئے بیماروں اور زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ہم نے گزشتہ ماہ اسرائیل کے ساتھ تمام برآمدی اور درآمدی لین دین کو روک کر تقریباً 9.5 بلین ڈالر کا تجارتی حجم ترک کر دیا۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں نے تمام تر محرومیوں کے باوجود جدوجہد اور ثابت قدمی سے انسانیت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ 229 دنوں سے جاری نسل کشی کے باوجود غزہ کے لوگوں کے عزم کو توڑ نہیں سکی اور نہ ہی ان کے لڑنے کے عزم کو ختم کر سکی ہے۔

فلسطینیوں کو زخمی، قتل، جلاوطن، بے گھر، اور بھوک ، پیاس کے ساتھ آزمایا گیا ہے۔ انہیں ہر طرح کی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے عالمی نظام کی تمام کمزوریوں کا خود تجربہ کیا ہے۔

اس کے باوجود وہ کبھی بھی ظلم اور جابر کے سامنے نہیں جھکے۔ وہ انسانیت کے وقار کو برقرار رکھتے ہیں۔

Read Previous

ایرانی صدر ابراہیم ریسی کی تہران میں نماز جنازا ادا کر دی گئی

Read Next

ترک وزیر خارجہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ترک آواز اٹھانے پر زور

Leave a Reply