
6 فروری کو آنے والے زلزلوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو ترک پرچم کے سرخ اور سفید رنگوں سے روشن کیا گیا۔
یہ اقدام ترکش ایئرلائنز کے ساتھ شراکت میں کیا گیا تاکہ زلزلہ متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔
ایمپائر اسٹیٹ رئیلٹی ٹرسٹ نے ترک قونصلیٹ جنرل کی جانب سے شروع کی گئی امدادی مہم کے بارے میں بھی معلومات شیئر کیں، اور لوگوں سے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی
خیال رہے کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں اب تک 46 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہرامانماراش صوبہ تھا جس نے دیگر 10 صوبوں کو بھی متاثر کیا اس زلزلے سے 13 ملین افراد متاثر ہوئے جن کا تعلق جنوبی ترکیہ سے تھا ۔ جبکہ ہمسایہ ملک شام میں زلزلے سے اب تک 6ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں