
سعودی عرب کی فنڈ ریزنگ مہم کے ذریعے 126 ملین ڈالر کی امداد زلزلہ متاثرین کو فراہم کی گئی
سعودی عرب کے 20 لاکھ سے زائد افراد نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی سعودی فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم کے ذریعے 474 ملین ریال سے زیادہ کی امداد جمع ہوئی۔ سعودی حکومت کی جانب دئیے گئے اعداد وشمار کے مطابق 20لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگ اس مہم کا حصہ بنے۔
8 فروری کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سے ہی لوگوں نے دل کھول کر زلزلہ متاثرین کی امداد کو آئے۔ حکام کے مطابق ہنگامی بنیادوں میں زلزلہ متاثرہ علاقوں سعودی ریسکیو ٹیم اور امداد بھیجی گئے جس میں رہنے کے لیے خیمے، کھانے پینے کا سامان،اور طبی سہولیات شامل تھی۔
خیال رہے کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں اب تک 46 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہرامانماراش صوبہ تھا جس نے دیگر 10 صوبوں کو بھی متاثر کیا اس زلزلے سے 13 ملین افراد متاثر ہوئے جن کا تعلق جنوبی ترکیہ سے تھا ۔ جبکہ ہمسایہ ملک شام میں زلزلے سے اب تک 6ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں