turky-urdu-logo

‏وزیراعظم پاکستان سے استنبول گرینڈ ائیر پورٹ کے وفد کی ملاقات

‏وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  سے استنبول گرینڈ ائیر پورٹ کے وفد  نے ملاقات کی۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی ظاہر کر دی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفد کے شرکا سے کہا کہ پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر انحصار بڑھا رہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

پاکستان خاص طور پر برادر ملک ترکیہ سے سرمایہ کاری اور شراکت داری کے فروغ کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر سہولیات بڑھانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔

ائیر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے تمام مراحل میں شفافیت اولین ترجیح ہو گی۔

ترک وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Read Previous

فلسطین میں 2 لاکھ  مسلمانوں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ میں شب قدر منائی

Read Next

صدر پاکستان کا صدر ایردوان سے ٹیلیفونک رابطہ

Leave a Reply