turky-urdu-logo

صدر پاکستان کا صدر ایردوان سے ٹیلیفونک رابطہ

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پاکستان آصف زرداری نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ترک ہم منصب کو عید الفطر کی پیشگی مبارک دی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے رجب طیب ایردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ترک صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Read Previous

‏وزیراعظم پاکستان سے استنبول گرینڈ ائیر پورٹ کے وفد کی ملاقات

Read Next

صدر ایردوان کا عمانی سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ، غزہ پر اسرائیلی حملوں پر تبادلہ خیال

Leave a Reply