turky-urdu-logo

دہشت گرد ترکیہ میں امن کو تباہ کرنے کی اپنی کوششوں میں ہر گز کامیاب نہیں ہو سکیں گے، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ دہشت  گرد ترکیہ میں امن کو تباہ کرنے کی اپنی کوششوں میں ہر گز کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔

صدر ایردوان کا یہ تبصرہ دارالحکومت انقرہ میں سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے سامنے ایک دہشت گرد کے حملے میں دو پولیس افسران کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

پارلیمنٹ کے نئے قانون سازی کے سال کے آغاز کے موقع پر ایک تقریر میں صدر ایردوان  نے کہا کہ اتوار کی دہشت گردی کی کارروائی، جس میں پولیس کی بروقت مداخلت کی بدولت دو مجرموں کو بے اثر کر دیا گیا یہ دہش گردی کی آکری سانس تھی جو وہ لینے کی کوشش کر رہی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے بڑی حد تک علیحدگی پسند دہشت گردی کے مسئلے کو حل کر لیا ہے۔

جس کی وجہ سے ہمارے ملک کو 40 سالوں سے ہماری سرحدوں کے اندر بھاری انسانی اور اقتصادی قیمت ادا کرنی پڑی تتھی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ اس وقت تک عزم کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا جب تک کہ اندرون یا بیرون ملک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گرد گروہ کو سیاست کرنے یا اپنے ملک کے مقدس مارچ کو روکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دو پولیس افسران کو اس وقت معمولی چوٹیں آئیں جب دو میں سے ایک دہشت گرد نے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ دوسرے دہشت گرد کو سیکیورٹی فورسز نے داخلی دروازے پر ہی مار گرایا۔

وزیر داخلہ کے مطابق، پولیس افسران کے زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

انقرہ کے پراسیکیوٹرز نے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

انقرہ کی فوجداری عدالت نے حملے کی خبروں پر میڈیا تک رسائی اور اشاعت پر پابندی جاری کر دی ہے۔

Read Previous

انقرہ خودکش حملہ، نگران وزیراعظم پاکستان کا اظہار مذمت

Read Next

ترکیہ کی دفاعی کمپنی Aselsan نے ٹیکنوفیسٹ کے دوران تین نئے سمندری نظام متعارف کروائے

Leave a Reply