افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں مسلح افراد نے دہشت گرد حملہ کیا جس میں اب تک 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ درجنوں افراد اس حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
دہشت گردوں نے ننگر ہار کے ضلع شنواری میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کو آگ لگا دی۔ دھماکے سے قریبی عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ کئی افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
صوبے کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں ابھی تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ابھی تک کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Tags: افغانستان میں دہشت گردی