turky-urdu-logo

ٹیکنو پارک استنبول کے سائبر سیکیورٹی میں بڑھتے قدم

کوویڈ 19 کے بعد کے حالات  پر مبنی ریسرچ آرگنائزیشن رپل لنکر کی ایک دستاویز کے مطابق عالمی سائبرسیکیوریٹی مارکیٹ ، جو اس وقت 15.8 بلین ڈالر ہے اسکے لیے توقع کی جاری ہے کہ 2025 میں یہ بڑھ کر 22.2 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

مارکیٹ میں اسٹارٹ اپ کا بھی ایک اہم مقام ہے  اور ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

 اس وقت پوری دنیا میں 21،000 سے زیادہ سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپ ہیں۔

کرنچ بیس کے اعداد و شمار کے مطابق ، 2020 میں 268 اسٹارٹ اپس کو اوسطا 4.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ملی ہے۔

 جب ملکوں کی بنیاد پر دیکھا جائے تو آج شمالی امریکہ سائبر سیکیورٹی مارکیٹ کا رہنما ہے جس کا محصول 36.7 فیصد ہے  اس کے بعد ایشیا پیسیفک کے ممالک سر فہرست ہیں۔

اس کے علاوہ اس شعبے میں تعلیم یافتہ ماہرین کی قلت بھی بڑھ رہی ہے۔

 2021 تک ، 3.5 ملین سائبرسیکیوریٹی ملازمتوں کی تشکیل کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

 آئی ایس سی کے تحقیقی اعداد و شمار کے مطابق  سائبرسیکیوریٹی کے 4.7 ملین اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکہ دنیا بھر میں سائبرسیکیوریٹی سوفٹ ویئر تیار کرنے والوں کی تعداد 2.8 ملین ہے۔

 دوسرے لفظوں میں ، خسارہ کو پورا کرنے کے لئے 145 فیصد کا اضافہ ضروری ہے۔

اس تمام اعداد و شمار کی روشنی میں ، ترکی سائبر سیکیورٹی کے میدان میں بھی اہم اقدامات کرتا چلا آرہا ہے۔ ٹیکنوپارک استنبول ، جو ملک کی دفاعی صنعت کے لئے ایک تحقیقی اور ترقی اڈہ ہے اس معاملے میں بھر پور کوشش کر رہا ہے۔

Read Previous

کورونا وائرس کے باعث ترکی کی دوسری ڈویزن کا کھیل ملتوی

Read Next

فینز باحس نے تربانسپور کو 3-1 سے شکست دے دی

Leave a Reply