turky-urdu-logo

جنوبی ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکوں کے 58 گھنٹے بعد نوعمر لڑکی کو ملبے سے بچا لیا گیا

جنوبی ترکیہ میں تباہ کن زلزلوں کے 58 گھنٹوں بعد ایک نو عمر لڑکی کو ملبے سے بچا لیا گیا۔

شامی نژاد لڑکی، 14 سالہ لوسین ایلالی کو 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہر مانماراش میں ڈھائی گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد بچا لیا گیا۔

بچی کے والدین محفوظ ہیں مگر اس کے باقی دو بہن بھائی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکیہ  کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق، زلزلوں میں کم از کم12 ہزار افراد ہلاک اور 62 ہزار  دیگر زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 6 ہزار 4 سو سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

96 ہزار سے زیادہ ریسکیورز تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Read Previous

سوشل میڈیا پر زلزلے سے متعلق غیر مصدقہ اور غیر حقیقت پسندانہ پوسٹس جرم ہے، فخر الدین التون

Read Next

بلقان کے مسلمان ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے چندہ جمع کر نے میں کوشاں

Leave a Reply