turky-urdu-logo

شام کے جنگ سے متاثرہ افراد میں 15 کروڑ سے زائد روٹیاں تقسیم کی گئیں

ترکی کے خیراتی ادارے ہیومنٹیرین ریلیف فاوٗنڈیشن نے شام کے جنگ سے متاثرین میں سال 2020 میں 15 کروڑ 30 لاکھ روٹیاں تقسیم کیں۔ فاوٗنڈیشن کے چیئرمین جنید کلیج نے کہا کہ ترکی میں 12 بیکریز اور شام کی سرحد پر بیکریز قائم کی گئیں۔ 27 سے زائد مخیر حضرات نے روٹیوں کی تیاری کے لئے آٹا اور دیگر اشیا خریدنے کے لئے پیسے دیئے۔

یہ تنظیم دس سال سے شام کے جنگ زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ اس وقت شام کے ادلب اور الیپو سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔ فاوٗنڈیشن نے کہا کہ بیکریز پر خاص طریقے سے روٹیاں تیار کی جاتی ہیں جو کچھ عرصے تک تازہ رہتی ہیں کیونکہ ان روٹیوں کو دور دراز علاقوں میں بھیجنا ہوتا ہے۔

Read Previous

ترکی میں اسکیمو طرز کے مچھلیوں کے شکار کا سیزن شروع ہو گیا

Read Next

ترکی: مزید 14 ہزار4سو 94 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply