پیشہ ور تیراکوں کا ایک گروہ جو باسفورس کے پانیوں میں باقاعدگی سے تیراکی کرتا ہے اپنے ایک انوکھے انداز سے توجہ کا مرکز بنا ۔
باسفورس کی اہمیت اور اسکی تعریف بیان کرنے کے لیے تیراکیوں نے سوٹ اور ٹائی کے ساتھ تیراکی کی۔
باسفورس کے ماسٹر گروپ کہلانے والے تیراکیوں کے گروپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھلے پانیوں میں تیرنے کے تجربہ کار ہیں۔ ہمیں اس طرح کے سٹنٹ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔ ہم استنبول کے مختلف علاقوں میں تیراکی کرتے ہیں ۔ مئی سے نومبر تک ہمارا تیراکی کا سیزن ہوتا ہے۔باسفورس ہر سال ہماری میزبانی کرتا ہے۔
ٹیم کے کپتان علی کا کہنا تھا کہ باسپورس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہم نےسوٹ پہن کر سٹنٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس گروپ نے سریئر ضلع کے کیری برنو محلے کے ساحل سے اپنی تین گھنٹے طویل تیراکی کا آغاز کیا اور اسے بیتا تا کے اییان کے علاقے میں ختم کیا۔
گروپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عام طور تیراکی کرتے ہوئےایسا لباس نہیں پہنتے لیکن ہم باسفورس کے سمندروں سے اپنی محبت کو ظاہر کرنا چاہتے تھے اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا چاہتے تھے۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے ایسا لباس پہن کر تیراکی کی۔