ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے انقرہ میں ہنگری وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں ہم منصب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے وعدوں کو پورا کیے بغیر سویڈن کو نیٹو کی رکنیت نہیں مل سکتی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں ترکیہ کے خدشات کو فن لینڈ اور سویڈن کو ہر صورت دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم نے گزشتہ سال اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ ایک سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے ۔ لیکن، سویڈن کی طرف سے اس میمورنڈم کے نفاذ سے متعلق تسلی بخش اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ سویڈن کی جانب سے سویڈن میں دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری ہیں دہشت گردی کے خلاف آئین اور کچھ قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فن لینڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فن لینڈ نیٹو کی رکنیت کا سویڈن کے مقابلے میں زیادہ اہل ہے ۔
ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہماری سویڈن سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ۔ لیکن اس نے قرآن کی بے حرمتی جیسے اقدامات کر کے ہمارے جذبات کو مجروح کیا تھا۔ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنا اور ہمارے جذبات سے کھیلنا سویڈن کو نیٹو کا رکن نہیں بنائے گا۔ یہ دراصل نیٹو کے لیے ایک مسئلہ ہے۔ ہمارے لیے نیٹو کی رکنیت کی منظوری اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ سویڈن خاص طور پر ان ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتا۔
