معروف کیتھولک پادری نے مسلمان ہونے کا اعلان کر دیا

کیتھولک پادری نے مسلمان ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکہ میں کیتھولک عیسائیت کے پادری اور راہب ہیلاریون ہیگی نے کہا کہ ان کا اسلام قبول کرنا کسی تبدیلی کا نام نہیں بلکہ گھر واپس لوٹنے جیسا ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان ہے، ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے.

وہ بتاتے ہیں کہ اس وقت ان کا فون پاگلوں کی طرح مسلسل بج رہا ہے اور ان باکس میں میسجز کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ یہ سب ان لوگوں کی طرف سے ہے، جو ان کے قبولیتِ اسلام پر خوبصورت پیغامات دینا چاہتے اور ان کے قبول اسلام کی وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مسلمانوں کی معجزانہ مہمان نوازی کو بھی کھلے دل سے سراہا۔

وہ دنیائے عیسائیت کا ایک بڑا معتبر، معروف اور منجھا ہوا نام تھے۔ عیسائیت میں اعلیٰ عہدے اور مقام کے حامل تھے۔

بطور مذہبی سکالر اپنے مطالعہ و معلومات کی بنا پر ایک عرصے سے وہ اسلام کی حقانیت سے متاثر تھے پھر بالآخر چند دن پہلے انھوں نے کلمہ پڑھا اور کلیسا چھوڑ کے مسجد کا رخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بہرحال یہ ان لوگوں کے لیے ایک جواب ہے، جن کے نزدیک اسلام بزور تلوار اور بالجبر پھیلا۔

دنیا بھر کے جید دینی مسلم رہنما سابقہ فادر کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، جنھوں نے اپنا مسلم نام سعید عبداللطیف رکھا ہے۔

Read Previous

نیٹو رکنیت کے لیے سویڈن کو اپنے وعدے پورے کرنا ہونگے، ترک وزیر خارجہ

Read Next

صدر ایردوان آدیامن کے دورے پر روانہ

Leave a Reply