سونی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پلے اسٹیشن 5 ہوم ویڈیو گیم کنسول 12 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
پلے اسٹیشن 5 ہوم ویڈیو گیم کنسول سب سے پہلے امریکہ ، کینیڈا ، میکسیکو ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، جاپان اور جنوبی کوریا میں دستیاب ہوگا۔
برطانیہ اور دیگر جگہوں پر فروخت کا آ غاز 19 نومبر سے ہوگا۔
پی ایس 5 ڈیجیٹل ایدیشن جس میں ڈسک ڈرائیور موجود نہیں ہے 399.99 ڈالر میں فروخت ہوگا جبکہ الٹراایچ ڈی بلو رے ڈسک ڈرائیور والا ورژن 499.99 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔
سونی کا پہلا کنسول پلے اسٹیشن جاپان میں دسمبر 1994 کو ریلیز ہوا تھا۔