روس نے لیبیا کی باغی ملیشیا کی جنگی مدد کے لئے 400 جنگی مجرم (وار کرمنلز) بھیج دیئے ہیں۔ یہ جنگی مجرم شام کے شمال مشرقی علاقے قاسمیلی سے لیبیا پہنچے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی مجرم بھیجنے پر لیبیا کی باغی ملیشیا کے سربراہ خلیفہ ہفتار روس کو قیمت ادا کرے گا۔
روس کی دراخواست پر شام نے شبیہا نامی کرائے کے جنگجو لیبییا بھیج دیئے ہیں۔ کرائے کے ان جنگجووٗں کو روس کے طیاروں کے ذریعے شام سے لیبیا پہنچایا گیا ہے۔
لیبیا اور شام کے مقامی میڈیا کے مطابق روس کرائے کے ہر جنگجو کو 1500 سے 2000 ڈالر ادا کر رہا ہے۔
گذشتہ ماہ روس نے کمیشلی میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 20 سے 45 سال کی عمر کے کرائے کے جنگجو لیبیا جائیں گے جہاں وہ لیبیا کی باغی ملیشیا خلیفہ ہفتار کے لئے لڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق روس اب تک خلیفہ ہفتار کو کرائے کے 5000 جنگجو فراہم کر چکا ہے۔ بیشتر جنگجووٗں کا تعلق سوڈان اور چاڈ سے بھی ہے۔
واضح رہے شبیہا نامی تنظیم کے جنگجووٗں نے شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان جنگجووٗں کو ایران کی حمایت بھی حاصل ہے۔
اقوام متحدہ نے ان جنجگووٗں کے خلاف ایک رپورٹ جاری کی جس میں انہوں نے مخالفین کو قتل کرنے کے لئے کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کئے تھے۔