سنگاپور کی ایک مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ، سنگاپور میں پراپرٹی کا شعبہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کو ختم کر کے معیشت کا کچھ حصہ بحال کرنے کے بعد بھی مندی کا شکار رہا۔
شورومز بند ہیں جس کے باعث ڈویلپرز اور پراپرٹی ایجنٹ اب بھی ممکنہ خریداروں سے آمنے سامنے ملاقاتیں کرنے سے قاصر ہیں۔
مقامی چینل نیوز ایشیاء کے مطابق ان مشکل حالات کے دوران پہلی سہ ماہی میں نجی گھروں کی فروخت میں 12٪ کمی واقع ہوئی اور اسی عرصے میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 1٪ کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ، زیادہ تر مارکیٹ مبصرین توقع کر رہے ہیں کہ قیمتیں میں اسی طرح گراوٹ کا شکار رہیں گی۔
ایک مقامی مشیر کے مطابق نجی گھروں کی قیمتوں میں 3 اور 5 فیصد کے درمیان کمی واقع ہوگی ، جبکہ پراپرٹی مارکیٹ کے کچھ حصے دوسروں کے مقابلے میں بہتر بزنس کریں گے۔
اورنج ٹی اینڈ ٹائی کی ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی کے سربراہ کرسٹین سن نے کہا ، ” ہم پوری صنعت کی یکساں کارکردگی کی توقع نہیں کر رہے کیونکہ اس کا انحصار مارکیت کے حصے پر ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سنگاپور نے پراپرٹی مارکیٹ میں استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے متعدد اقدامات متعارف کروائے ہیں ، بشمول قرض کی سہولت کا تناسب اور گروی رکھوانے کا تناسب۔
پچھلے مہینے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ خریداروں نے جو ڈویلپرز سے مکانات خریدنے کے لئے معاہدے کیے تھے وہ عارضی قانونی تحفظ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اگر انہیں وباء کی وجہ سے ادائیگی کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔