turky-urdu-logo

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں زلزلہ متاثرین کے احترام میں خاموشی

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا 52 واں اجلاس 6 فروری کو قہرمانماراش  کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کی وجہ سے ترکیہ اور شام میں اپنی جانیں گنوانے والوں  کی یاد میں  ایک  منٹ کی خاموشی اختیار کرنے  کے ساتھ شروع ہوا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں جمہوریہ چیک کے مستقل نمائندے سفیر ویکلو بیلیک، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک، سوئس وزیر خارجہ ایگنازیو کسیس، جنیوا میں ترکیہ کے مستقل نمائندے گیوین بے گیچ  اور اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کے نمائندے ،  دوسرے ممالک اور اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سیشن کا آغاز ان لوگوں کے لیے ایک  منٹ  کی خاموشی اختیار کرنے  کے ساتھ ہوا جو 6 فروری کو آنے والے قہرمانماراش اور دیگر علاقوں میں آنے والے زلزلوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

کونسل کا پہلا دن افتتاحی تقاریر کے ساتھ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں جمہوریہ چیک کے مستقل نمائندے سفیر بالیک کی زیر صدارت 52 واں اجلاس 4 اپریل کو  اختتام پذیر ہوگا۔

Read Previous

ترکیہ کو امداد کا سلسلہ جاری،  پیرو سے  9.5 ٹن امداد ترکیہ روانہ

Read Next

ترک وزیر خارجہ کی ہندوستان میں G-20 اجلاس میں شرکت متوقع

Leave a Reply