
شدید سردی کے موسم میں آوارہ جانوروں کے لیے ترکی کے شمالی صوبے بنگول میں رضاکاروں کی جانب سے شیلٹر ہومز تعمیر کیے گئے۔
2018 میں ترک نوجوانوں کے ایک گروپ نے ضلع جنک میں ماحولیاتی صفائی میں اپنے حصے کے طور پر ایک ایسوسی ایشن قائم کی جس کے تحت اب تک علاقے میں آوارہ جانوروں کے لیے 60 پناہ گاہیں تعمیر کی جا چکی ہیں۔
رضاکار وبا کی روک تھام کے لیے لگائے گئے کرفیو کے دوران جانوروں کو کھانا کھلاتے ہیں اور ان جانوروں کے لیے گھر کی تلاش میں بھی مدد کرتے ہیں۔
رضاکاروں کی ٹیم میں سے ایک رضاکار حصار اکوس کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ آوارہ جانوروں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔
Tags: ترکی میں شیلٹر ہومز