قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحا میں فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماوْں نے خطے اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسماعیل ہانیہ نے امیرِ قطر کو عرب دنیا کے ساتھ اختلافات ختم ہونے اور سفارتی تعلقات بحال ہونے پر مبارک باد دی۔
شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فلسطین پر قطر کے موقف سے اسماعیل ہانیہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ فلسطین کی آزادی تک قطر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔
اسماعیل ہانیہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے بھی فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے اپنا خصوصی پیغام فلسطین کے صدر محمود عباس کو بھیجا ہے۔
Tags: فلسطین