turky-urdu-logo

سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے رابطہ، قرآن کی بے حرمتی روکنے کا مطالبہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سیکرٹری جنرل او آئی سی نے آزادی اظہار کے نام پر قرآن پاک اور اسلامی نشانات کی بے حرمتی کے بار بار ہونے والے واقعات پر تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے ڈنمارک کے حکام پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

اس موقع پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اس بات کا عندیہ دیا کہ ڈنمارک کی حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی اور اس طرح کےواقعات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو برقرار رکھنے کے لیے ڈنمارک کے عزم پر زور دیتے ہوئے اس معاملے کو بڑی توجہ کے ساتھ جانچ رہی ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان کا انقرہ میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا استقبال

Read Next

افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی، طالبان اور امریکہ ایک پیج پر کیوں؟

Leave a Reply