turky-urdu-logo

سعودی شہریوں کی امریکی اسٹاک مارکیٹ میں328 ارب ریال کی ریکارڈ سرمایہ کاری

سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 2020 میں سعودی عرب کے انویسٹرز نے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 328 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی جو 2019 کے مقابلے میں 606 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی سرمایہ کاروں نے 2019 میں امریکہ کی کیپٹل مارکیٹ میں 45.8 ارب ریال کی انویسٹمنٹ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران سعودی انویسٹرز نے بڑے پیمانے پر پیسہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں لگایا۔ امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا شیئر 98.3 فیصد سعودی سرمایہ کاروں کا پیسہ تھا۔

سعودی سرمایہ کاروں کے لئے امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ انتہائی پرکشش ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مقابلے میں خلیجی، عرب اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں محض 5.47 ارب ریال کی انویسٹمنٹ کی جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔

سعودی سرمایہ کاری نے امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ کی پرفارمنس میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حالیہ گیارہ برسوں کے مقابلے میں 2020 میں امریکہ کے ڈاوٗ جونز انڈیکس میں 7 فیصد، ایس اینڈ پی انڈیکس میں 16 فیصد اور نسدق انڈیکس میں 43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Previous

ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی ارطغرل کے اداکاروں سے ملنے ترکی پہنچ گئے

Read Next

تھائی لینڈ: ناریل کی تجارت میں بندر آج بھی بحیثیت لیبر کام کر رہے ہیں

Leave a Reply