turky-urdu-logo

سعودی عرب نے ماہ صفر المظفر کے دوران عمرہ کی اجازت دے دی

عازمین ماہ صفر المظفر کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ماہ صفر المظفر کے دوران عمرہ کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے دوران عازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند مسلمان کسی بھی مجاز ٹریولنگ ایجنسی کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں وزارت حج کا کہنا ہے کہ ماہ صفر کے لیے عمرہ ویزے کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزارت حج نے مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین پر واضح کیا ہے کہ وہ لائسنس یافتہ ایجنٹس سے ہی عمرے کی بکنگ کرائیں اور کسی غیر مجاز ٹریول ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں۔

Read Previous

پاکستان: برادر ملک آذربائیجان کا سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

Read Next

2 امریکی جنگی جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں داخل

Leave a Reply