سعودی عرب نے مرکزی بینک ترکیہ میں 5 بلین ڈالر جمع کروانے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے گزشتہ ماہ جنوبی مشرقی ترکیہ اور شمالی شام میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ترک مرکزی بینک میں 5 بلین ڈالر جمع کروانے کے معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے پر SFD کے چیئرمین احمد الخطیب اور بینک کے گورنر سہاپ کاوشیوگلو نے پیر کو دستخط کیے ۔

SFD کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ اور اس کے برادر لوگوں کے درمیان تاریخی تعلقات اور قریبی تعاون کی توسیع کے طور پر طے پایا ہے۔

دسمبر 2022 میں سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے کہا تھا کہ تیل کی دولت سے مالا مال مملکت ترکیہ کے مرکزی بینک میں سعودیہ عرب  5 بلین ڈالر جمع کروائے گا۔

گزشتہ سال  صدر رجب طیب ایردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سیاسی، اقتصادی، فوجی، سیکورٹی اور ثقافتی شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات میں تعاون کے نئے دور کا آغاز کرنے کے عزم کا اعلان کیا تھا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ رہنماؤں نے کئی شعبوں میں جامع تعاون کے نئے دور کے آغاز کے لیے ممالک کے عزم پر زور دیا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ انقرہ اور ریاض نے استحکام اور امن کو مستحکم کرنے کے لیے علاقائی مسائل میں مشاورت اور تعاون کو گہرا کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read Previous

مسیمو 2023 کی تقسیم انعامات کی پروقار تقریب

Read Next

ترک سفیر مہمت پچاجی کی پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

Leave a Reply