تر ک وزیر توا نائی و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے ریڈیو چینل کے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ترکیہ کی مقامی گاڑی ٹوگ کے حوالے سے بیانات جاری کیے۔ ترک وزیر نے کہا کہ ٹوگ گاڑی مارچ 2023 میں فروخت کے لیے مارکیٹ میں آجائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ضلع برصا کی تحصیل گیملک میں ٹوگ کی پیداوار ی فیکٹری کا 29 اکتوبر کو افتتاح کر دیا جائے گا۔ فیکٹری سے پہلی کھیپ نکلنے اور تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد مارچ 2023 کو ٹوگ کی فروخت شروع ہو جائے گی۔
ترک وزیر کا کہنا ہے کہCگریڈ SUV گاڑی اپنی نوعیت کی گاڑیوں کے ساتھ رقابت کرے گی اور اسی قیمت پر فروخت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ٹوگ نے آرٹیفشل انٹیلیجنس سلیوشن سوفٹ وئیر کمپنی، ‘سمارٹ۔آئی ایکس’ کے ساتھ چند روز پہلے معاہدہ کیا تھا ۔
Tags: ترک مقامی کار ٹوگ
