مغربی افریقہ سے لے کر جزیرہ عرب، ہندوستان اور مشرق تک سال کے سب سے لمبے دن “رنگ آف فائر” نامی سورج گرہن دیکھا گیا۔ اس گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کے سامنے آ جائے گا اور سورج چاند کے پیچھے چھپ جائے گا جبکہ سورج کا بیرونی حصہ ایک رنگ کی ماند نظر آئے گا۔ گرہن سب سے پہلے شمال مشرقی جمہوریہ کانگو میں سورج طلوع ہونے کے چند منٹ بعد 5:56
پر دیکھا گیا اور بلیک آوٹ ایک منٹ 22 سکینڈ برقرار رہا جو اس کی زیادہ سے زیادہ مدت تھی۔ یہ عمل ہر سال یا دو سال بعد ہوتا اور اسے مخصوص مقامات سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے سورج اور زمین کے درمیان آ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کی دوران سورج کی طرف براراست نہیں دیکھنا چائیے اس سے بینائی جانے کا خد شہ ہے۔ لہذا اس کے لیے کوئی فیلٹر استعمال کریں۔