turky-urdu-logo

آیا صوفیہ کی مرمت سوئی سے کنواں کھودنے کے برابر ہے

استنبول کی آیا صوفیہ مسجد  کی بحالی کا کام پوری دنیا کے لیے مثال کی حیثیت احتیار کرتا جا رہاہے۔ ترک  ثقافت و سیاحت کے صوبائی ڈائریکٹر  نے بتایا کہ مسجد کی  بحالی کے لیے  جدید وسائل بروے کار لائے گئے۔

ڈاکٹر کوسکن یلماز   نے بتایا کہ آیا صوفیہ کی تاریخ پندرہ سو سال پرانی ہے جس دوران سیاسی، سماجی،ثقافتی اور قدری آفات نے اس عمارت پر اپنے نشانات چھوڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  نیکا فسادات کے دوران آیا صوفیہ  کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، لاطینی حملوں میں بھی عمارت شہید ہوئی اس کے علاوہ زلزلے، آتش زدگی اور دوسری آفات نے بھی ماضی میں عمارت کو متاثر کیا۔

درحقیقت 16 ویں صدی سے لے کر آج تک آیا صوفیہ کی سلامتی کا سہرا عثمانیہ دور کے معمار میمر سینان کے سر ہے۔ ہلکی مرمت اور کچھ چیزوں کی تبدیلی کے ساتھ یہ عمارت آج بھی باوقار کھڑی ہے اور آنے والی صدیوں تک سلامت رہے گی۔

İstanbul İl Kültür ve Turizm Müdürü Dr. Coşkun Yılmaz, AA muhabirine Ayasofya-i Kebir Camiinin restorasyon ve bakım çalışmaları hakkında bilgi verdi. ( Esra Bilgin – Anadolu Ajansı )

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ عمارت آج کل کے کسی معمار نے بنائی ہوتی تو لوگ اب صرف اس کے بقایا جات کی بات کرتے عمارت کا نام و نشان مٹ چکا ہوتا۔

ڈاکٹر کوسکن کا کہنا تھا کہ آیا صوفیہ کی بحالی کا کام سوئی سے  کنواں کھودنے کے برابر ہے کیونکہ اس کے قیمتی مارمل کی مرمت کے لیے احتیاط  اور  چار پانچ مختلف طریقے آزمانے پڑتے ہیں۔

Read Previous

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر خوشیوں کی آمد

Read Next

یورپی فٹ بال:بڑے کلبز نے متوازی لیگ بنانے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply