turky-urdu-logo

مقبوضہ فلسطین میں تناؤ کو کم کرنا اور مزید بڑھنے سے روکنا بہت ضروری ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جاری تشدد اور جانوں کے ضیاع کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ تناؤ کو کم کرنا اور مزید بڑھنے سے روکنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرنی چاہیے،طاقت کا متناسب استعمال اور فوجی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بامعنی سیاسی عمل کی طرف واپسی اور فلسطینی علاقوں سے قبضے کا خاتمہ ہی اس تنازعے کا حل ہے

Read Previous

صدر ایردوان کی نیشنل انٹیلی جنس آرگانائزیشن کے سربرا ابراہیم قالن سے ملاقات

Read Next

اسرائیل کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی پر ترکیہ کا شدید ردعمل

Leave a Reply