غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 فلسطینی شہید جبکہ 107 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں شہادتوں کی تعداد 31،112 جبکہ زخمیوں کی تعداد72 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اسرائیلی افواج اس ماہِ مقدس کا احترام کیے بغیر اپنے حملوں میں دن بدن شدت لاتی جا رہی ہیں۔
جبکہ مسجد الاقصیٰ میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے جبراً روکا جا رہا ہے۔
Tags: رمضان المبارک غزہ
