
صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں Bakırköy Sahil-Bahçelievler-Güngören-Bağcılar Kirazlı میٹرو لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج ایک ایسے منصوبے کا افتتاح کیا ہے جو استنبول میں نقل و حمل کومزید آسان بنا دے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے میٹرو اور ریل کے نظام کو پوری رفتار سے متحرک کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم استنبول کی بڑھتی ہوئی بھاری ٹریفک اور نقل و حمل کے مسائل کو دور کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
ہم ‘استنبول جو بغیر کسی پریشانی کے نقل و حمل کرتا ہے’ کے مقصد کے ساتھ ایک ایک کرکے نئے ٹرانسپورٹیشن پروجیکٹس اور نئی میٹرو لائنوں کو نافذ کر رہے ہیں۔
Bakırköy Sahil-Bahçelievler-Bahçelievler-Güngören-Bağcılar Kirazlı میٹرو لائن جس کا افتتاح کرنے کے لیے آج ہم اکٹھے ہوئے ہیں ان کوششوں کی تازہ ترین مثال ہے۔