turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا ماہ رمضان پر پیغام

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ رمضان کا مہینہ جس کا آغاز رحمت، وسط، مغفرت اور اس کا اختتام جہنم کی آگ سے نجات کا ہے، عالم اسلام اور ہماری قوم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

ترکیہ کے مذہبی امور کے ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ علی ایرباس نے عالمی مسلم امہ (کمیونٹی) سے اپیل کی کہ وہ دنیا بھر کے لوگوں بالخصوص غزہ اور مشرقی ترکستان کے مصائب کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئیے رمضان کے مقدس مہینے کی رحمت کے ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ دنیا کے مختلف حصوں بالخصوص فلسطین اور مشرقی ترکستان میں مصائب، منظم قتل عام، تشدد اور ایذا رسانی کا خاتمہ ہو جائے۔

Read Previous

ترکیہ میں رمضان المبارک

Read Next

غزہ میں شہادتوں سے رمضان کا آغاز

Leave a Reply