turky-urdu-logo

ترکی: مارمریس میں "کوئین سائیکلنگ” کا انعقاد کیا جائے گا

ترکی کے شہر مارمریس میں 29مئی سے کوئین سائیکلنگ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ترکی نے پہلی مرتبہ ترکی ٹورازم پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (TGA) کے تعاون سے اس ریس کا انعقاد کیا ہے جس میں تقریباً 12 ممالک سے300سے زائد سائیکلسٹ حصہ لے گے۔

بین الاقوامی ریس کی آفیشل ویب سائٹ queencycling.com پر  حکام نے  بتایا کہ چونکہ یہ ریس مختلف  مشکل اور خطرناک مراحل میں مشتمل ہے اس لیے اس کا نام "کوئین سائیکلنگ” رکھا گیا ہے

 

کوئین سائیکلنگ دو ٹریک پر مشتمل ہوگی  ، ایک ٹریک بڑا جو 145کلومیٹر  پر مشتمل جبکہ شارٹ ٹریک 80 کلومیٹر پر مشتمل ہو گا ۔سائیکلسٹ مامریس سے اکیاکا  کی حد تک کی ریس کرے گے۔

راستے میں ایک بوسٹ زون بھی بنایا گیا ہے جہاں لیول کو پار کرنے والے سائیکلسٹ کو علاقے تازہ پھل ،ثقافتی کھانا اور انرجی ڈرنکس پیش کیا جائے گا۔

Read Previous

شہباز شریف کو صدر ایردوان کی دعوت، آئندہ ہفتے ترکی جائیں گے

Read Next

آذربائیجان کا 104 واں یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Leave a Reply